لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،5ڈاکو اور 15جواری گرفتار

منگل 19 جون 2018 18:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں انعام یافتہ 5 ڈاکوؤں اور 15 جواریوں کو گرفتار کرکے ایسے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی رتوڈیرو میران خان درانی کی سربراہی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اور مطلوب 5 انعام یافتہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو حکومت سندھ کی انعام بھی مقرر کیا گیا ہے جو تین پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں جنہیں مفرور ہوئے جس کے بعد عدالت نے انہیں 25 سال سزا بھی سنادی ہے جس کے کرمنل رکارڈ کا بھی معائنہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب رتوڈیرو اور وارث ڈنو ماچھی پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر 15 جواریوں خادم چانڈیو، سفیر، شیراز، میر گل بروہی، صوبو بروہی اور دیگر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقد رقم اور موبائل فون برآمد کرکے جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔