پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی رہنما فوزیہ قصوری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی خبروں کی تردید

منگل 19 جون 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پاک سرزمین پارٹی نے مرکزی رہنما فوزیہ قصوری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ایس پی کے مطابق فوزیہ قصوری کے این اے 247سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ۔میڈیا میں ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں ۔