سابق منتخب نمائندوں نے ہمیشہ علاقے کے مسائل سے منہ موڑا‘ اقبال ساند

منگل جون 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 242 نے عید الفطر کی نماز اپنے حلقہ سچل گوٹھ کے عیدگاہ گرائونڈ میں ادا کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ایس 100 کے امیدوار تاج وسان، پیپلز یوتھ سندھ کے جنرل سیکریٹری شعیب مرزا، راشد خاصخیلی ودیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر اقبال ساند نے علاقہ معززین سے عید ملی جبکہ دعوتوں کا سلسلہ گھر گھر جاکر بھی جاری رہا اور ان سے ملاقات پر علاقہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔

(جاری ہے)

علاقہ معززین کا کہنا تھا کہ اس علاقہ کے سابقہ منتخب دیگر پارٹی کے نمائندوں نے ہمیشہ علاقہ کے مسائل سے منہ موڑا ہے اور یہاں سے منتخب ہوکر قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوارں نے کبھی ترجیحی بنیادوں پر علاقے کے مسائل حل نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا فیصلہ خوش آئند ہے اور انہوں نے اہل علاقہ سے منتخب امیدواروں کو ٹکٹ دے کر علاقہ کے حساس محرومی ختم کی ہے اور ہم پر امید ہے کہ یہ امیدوار علاقہ کے بنیادی مسائل حل کرنے میں عملی کردار ادا کریں گے۔