کشمیری نوجوانوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل

ویڈیو میںبھارتی فوجی چار نوجوانوں کو فوجی گاڑی کے آگے بیٹھنے پر مجبور کر رہے ہیں

منگل 19 جون 2018 18:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںپامپور کے گائوں سمبورہ میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران چار نوجوانوںکوانسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنے کیلئے اپنی گاڑی کے آگے بیٹھنے پر مجبورکرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق ویڈیو میں فوجیوںکی طرف سے کشمیری نوجوانوںکو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنے پر مظاہرین کو شورمچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں شامل ایک نوجوان ویڈیو میں کہتا ہے کہ بھارتی فوجی ہمارے بھائیوں کو گھروںسے گھسیٹے ہوئے نکال کر انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کر رہے ہیں۔ سمبورہ کے رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی جاری ہے اور احتجاج کیلئے نوجوان گھروں سے باہر نکلے جس کے بعد مظاہرین اور فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ ویڈیو میں فوجی گاڑی کے آگے چار بھارتی فوجیوں کو گھڑا ہو ا دیکھا جاسکتا ہے جو نوجوانوں کو فوجی گاڑی کے آگے زمین بیٹھنے پر مجبورکر رہے ہیں۔