کشمیری نوجوان کی شہادت پر مظاہروں کے پیش نظرجنوبی کشمیرمیںانٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی

منگل جون 18:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع کولگام میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد جنوبی کشمیرمیں ا نٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے گزشتہ روز کولگام کے علاقے نوپورہ میں ایک نوجوان اعجاز احمد کو شہید اور ایک کو زخمی کردیاتھا۔ نوجوانون کی شہادت پر بھارت مخالف مظاہروں کے پیش نظر بانیہال سے سرینگر تک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔