چیئرمین تاجر الائنس ایاز میمن کی انتخابی مہم، دل اور آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

منگل 19 جون 2018 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین و این ای243و پی ایس 110اور111کے آزاد امیدوار ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ میں مرنے کے بعد بھی اس ملک کے سینے میں دھڑکنا چاہتا ہوں اور مر نے کے بعد بھی اس ملک کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتاہوں یہ ہی وجہ ہے کہ میںآج انسانیت اور ملک کی خدمت کی غرض سے اپنا دل اور آنکھیں ضروت مند حضرات کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتاہوں۔

انتخابات کے حوالے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک منعقدہ تقریب سے خطاب میں ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ مجھ سے اب پاکستان کی تباہی اور بربادی نہیں دیکھی جاتی یہ ہی وجہ ہے موجودہ انتخابات میں حصہ لے رہاہوں عوام کو حکمرانوں کی غلامی سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہومیں عوام کی زات پات اور رنگ ونسل سے ہٹ کر خدمت کرنا چاہتاہوں میرے حلقے کی عوام مجھے بھاری اکثریت سے جتوائے وعدہ کرتاہوں کہ ان کا ایک ایک دکھ دور کردونگا،تقریب کے بعد انہوںنے اپنے انتخابی حلقوں کا دورہ بھی کیا اور اس دوران لوگوں کے مسائل معلوم کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جب تک عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلہ کم نہیں ہوگا کیسے پتہ چلے گا کہ اس ملک کی عوام پریشانیوں میں گھری ہوئی ہے، کچھ نام نہاد حکمران عوام سے ووٹ لینے کے بعد ان کو اپنے قریب بھی نہیں آنے دیتے اور اس کے بعد پانچ سال کے بعد اپنے مظلوم چہرے بناکر عوام کے پاس آجاتے ہیں عوام کو ایسے برساتی کیڑوں سے بچ کے رہنا ہوگا اور ایسے لوگوں کا انتخاب کرنا ہوگا جو ان سے نفرت نہ کریں جن کا مقصد عوام اور اس ملک کی خدمت کرنا ہو،انہوںنے کہاکہ میں مرنے کے بعد بھی اس قوم کے سینے میں دھڑکنا چاہتا اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں اسی لیے میں نے اعلان کیا ہے کہ میرے مرنے کے بعد میرا دل اور آنکھیں عطیہ کردی جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ تاجرالائنس کے رہنماحمیدالدین ،معراج احمدخان، سیدمحمد سعید ،عامرضیاء،غلام یاسین ،خورشید عالم،عمارابدانی ،محمد اسماعیل، سہل افضل، معراج قریشی ،حاجی محمداسماعیل اور دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے ۔