Live Updates

2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی طور پر ابھرے گی،سعید غنی

فاروق ستار نے 3 جگہ پر فارم جمع کروائے ، مجھے علم نہیں کہ ان کاغذات نامزدگی کیوں مسترد کیے گئے ہیں ،رہنما پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جون 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی طور پر ابھرے گی ۔ فاروق ستار نے 3 جگہ پر فارم جمع کروائے ، مجھے علم نہیں کہ ان کاغذات نامزدگی کیوں مسترد کیے گئے ہیں ۔میں اس بات کے حق میں نہیں ہوں کے کسی کے فارم مسترد ہوں ۔

وہ منگل کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ملتان سے آکر عمر کوٹ میں الیکشن لڑ رہے ہیں ۔وہ کہتے ہیں کے ہمارا امیدوار وہاں کا نہیں ۔ ہمارا امیدوار وہاں کا ہے لیکن آپ وہاں کے نہیں ۔شاہ محمود قریشی پیری مریدی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔ان کا حشر جو تحریک انصاف میں ہو رہا ہے وہ سب کو پتہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہماری انتخابی مہم جاری ہے ۔

میرے نامزدگی کاغذات منظور ہو گئے ہیں ۔ فاروق ستار نے 3 جگہ پر فارم جمع کروائے ، مجھے علم نہیں کہ ان کاغذات نامزدگی کیوں مسترد کیے گئے ہیں ۔میں اس بات کا قائل ہوں کے لوگوں کو انتخابات میں جانا چاہیے ۔ خوجہ اظہار کا گلا عدالتوں سے ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جن لوگوں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں وہ سب بھٹو ہیں ۔ ممتاز بھٹو بی بی کی خلاف گندی زبان استعمال کرتے رہے لیکن جب بی بی شہید ہوئی تو ان کی تصویر لیکر لوگوں کی ہمدردی حاصل کر رہے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی طور پر ابھرے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات