ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے عیدالفطر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

منگل 19 جون 2018 18:50

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے عیدالفطر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ریسکیو1122اوکاڑہ کوعید الفطر پر کل 5034 کالز محصول ہوئی جن میں 247 ایمرجنسی کالزتھیں۔جن پر بروقت ریسپانڈ کرتے ہوئے 303 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ 247 ایمرجنسیزمیں 130 روڈ ٹریفک حادثات، 91 میڈیکل ،4کرائم ، 1 ڈوبنے کے واقع اور 21 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔

روڈ ٹریفک حادثات میں سب سے ذیادہ موٹرسائیکل اور رکشے کے حادثات ہوئے ۔ جن میں 178 افراد متاثر ہوئے ،2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ 24 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 152 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں میںمردافراد کی تعداد 128 جبکہ خواتین کی تعداد 50 ہے۔ جن میں سے 43 افراد ہیڈانجری سے متاثرہیں۔

روڈ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کی جانب سے اوورسپیڈ(54) اور لاپرواہی (48)بنی۔عیدالفطرپر پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 53 مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی ٹریشی کئیر میںمنتقل کیا گیا ۔عید الفطر کے موقع پر ضلع بھر میں عید کے بڑے اجتماعات اور تفریحی مقامات پر ایمرجنسی میڈیکل کورفراہم کیاگیا ۔

جن میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس، فیضانِ مدینہ ، صفدرشہید پارک، لیڈی پارک ہائی سکول، دربارحضرت کرماں والا، جامعہ مسجد دانہ منڈی، جامعہ بیت الصالحات، جامعہ مسجد لاری اڈہ وغیرہ شامل ہیں۔تفریحی مقامات میں پاکستان انڈیا بارڈر ، ہیڈسیلمانکی اور فاریسٹ پارک پپلی پہاڑ پر ایمولینسز کے ذریعے کی پوائنٹ بنا کر ایمرجنسی کوریج فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :