لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے عوام کو گمراہ کرنیکی بجائے اپنی کارکردگی عوام کو دکھائیں‘پرویز ملک

بیگم کلثوم کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری،قیادت پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت عوام حقائق جان چکے ہیں‘عمران نذیر

منگل جون 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تا حیات قائد میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ،دعائیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کی قیاست کو حرف تنقید بنانے والے آصف علی زرداری اپنے دور اقتدار میں ہونے والی کاکردگی بتائیں عوام کو گمراہ نہ کریں،اسمان پر تھوکنے سے اپنے منہ پر ہی پڑتا ہے،پارٹی قائدمیاں نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں ہزاروں رکاوٹوں کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشن کردیا ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اصولی سیاست کی دعویدار پیپلز پارٹی نے اقتدار کے حصول کے لئے جمہوری روایات کو بھی ختم کردیا اور دھرنا سیاست اورانتشار پسند نیازی کے نقش قدم پر چل نکلے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ، ملک ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ رہے ہیں دھرنا اور لاک ڈاؤن سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،ملک کی ترقی کے لئے محنت، دیانت اور امانت کو شعار بنانا ہوگا، ہماری قیادت پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت سامنے آرہی ہے ، اور عوام جان چکے ہیں پاکستان کا مستقبل نئی نسل کی جدوجہد سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) سرخرو ہو گی، قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کردیا ہے،اورپاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف اور تیز رفتار منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں اور موجودہ حکومت نے شفافیت کی تاریخ رقم کرکے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔