Live Updates

این اے 95 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے

کاغذات نامکمل اوربیان حلفی درست نہ ہونےپرمسترد کیے،آراومیاں طارق محمود

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 جون 2018 19:05

این اے 95 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے
میانوالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 جون 2018ء) :این اے 95 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ۔ریٹرننگ آفیسرمیاں طارق محمود کا کہنا تھا کہ کاغذات نامکمل اوربیان حلفی درست نہ ہونےپرمسترد کیے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن سمجھا جارہا ہے۔اس الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ انتقال اقتدار جمہوری انداز سے تیسری حکومت کے سپرد ہوگا۔

اس الیکشن کو اس لیے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کہ اس الیکشن میں بہت سی سیاسی جماعتوں کا سیاسی مستقبل بھی طے ہو گا بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی سیاسی طاقت تحریک انصاف۔ دونوں جماعتوں نے ہی اس الیکشن کو بڑا سیاسی معرکہ سمجھ کر سیاسی جنگ شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا یہ بھی ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تاحیات پارلیمانی سیاست سے نااہل ہو چکے ہیں تاحال وہ ابھی بھی مسلم لیگ ن کی انتخابی کمپئین چلانے میں آگے آگے ہیں ۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نہ صرف پارلیمانی سیاست میں زندہ ہیں بلکہ وہ بھرپور انداز میں الیکشن لڑ کر اس مرتبہ ملک میں تحریک انصاف کی حکومت بھی قائم کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس حوالے سے کافی پر امید بھی ہیں۔تاہم کاغذات نامزدگی کے مرحلے پر عمران خان بڑی مشکل میں پھنس چکے ہیں ۔این اے 53 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد ان کے آبائی حلقے این اے 95 سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ہیں۔ریٹرننگ آفیسرمیاں طارق محمود کا کہنا تھا کہ کاغذات نامکمل اوربیان حلفی درست نہ ہونےپرمسترد کیے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ لاہور کے این اے 131اور کراچی کے این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات