عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن انتظامی بحران کا شکار، اہم عہدے خالی

منگل 19 جون 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن بڑے انتظامی بحران کا شکار ہوگیا، انتہائی اہم ترین ایڈیشنل سیکرٹریزایڈمن، الیکشنز، ٹریننگ، ریسرچ کے عہدے خالی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق، تین ڈائریکٹرجنرلز، تین ایڈیشنل ڈائریکڑ جنرلز، تین ڈائیریکٹرز، 7 ریجنل الیکشن کمشنرز کے عہدے بھی خالی ہیں، گریڈ 18 سے 21 کی درجنوں پوسٹیں خالی ہیں، دو صوبائی الیکشن کمشنرز سمیت کئی اہم عہدے قائم مقام افسران سے الیکشن کمیشن کام چلایا جا رہا ہے، ڈاکٹر اختر نذیر کے چیف سیکرٹری بلوچستان مقرر ہونے سے ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کا عہدہ خالی ہوا، اسی طرح ظفراقبال ملک کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لگانے سیایڈیشنل سیکرٹری ٹریننگ کا عہدہ بھی خالی ہے۔

ذرائع نے مز ید بتا یا کہ ضلعی الیکشن کمشنرز اور 20 الیکشن آفسرز کی نشستیں خالی ہیں، ماضی میں ترقیاں نہ دینے سے افسران کا بحران پیدا ہوا ہے، کئی اہم پوسٹیں خالی ہونے کے باعث الیکشن امور متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے انتظامی بحران کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اس بحران سے عام انتخابات متاثر نہیں ہونگے۔