عمران خان ملک میں نفرت اور بہتان کی سیاست پھیلانے کے ذمہ دار ہیں ، دانیال عزیز

انکی وجہ سے سیاست خاردار پودا بن گیا ہے عمران خان کا دعوی تھا کہ وہ تبدیلی لائیں گے لیکن عوام نے دیکھ لیا کہ جس صوبے میں ان کی پانچ سال حکومت تھی وہاں انہوں نے کچھ نہیں کیا ان کا سارا ڈرامہ فلاپ ہو گیا، انتخابی مہم میڈیا سے گفتگو

منگل جون 19:30

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ،سابق وفاقی وزیر اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این ای77دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں نفرت اور بہتان کی سیاست پھیلانے کے ذمہ دار ہیں انکی وجہ سے سیاست خاردار پودا بن گیا ہے شکرگڑھ میں دوران انتخابی مہم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کا دعوی تھا کہ وہ تبدیلی لائیں گے لیکن عوام نے دیکھ لیا کہ جس صوبے میں ان کی پانچ سال حکومت تھی وہاں انہوں نے کچھ نہیں کیا ان کا سارا ڈرامہ فلاپ ہو گیا انکی جماعت میں گھسے پٹے لوگ شامل ہوئے وہ کیا تبدیلی لائیں گے ہم نے علاقہ میں کرپشن کے خاتمہ کی سیاست کی ہے اور ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ کمشن اور کرپشن کے بغیر بھی سیاست کر کے عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے انشا اللہ الیکشن 2018حلقہ کی تمام برادریوں اور دھڑوں کے تعاون سے الیکشن جیتیں گے مخالفین کسی بھول میں نہ رہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ 5سالوں کے دوران عوام کی خدمت کی اور حلقہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور عوام کے انفرادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے انہوں نے کہا کہ25جولائی کا سورج ہماری فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا علاقہ کے عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کو پروان چڑھائیں گے اور منفی سیاست کرنے والوں کو آئوٹ کر دیں گے

Your Thoughts and Comments