عید کی تعطیلات ختم ہونے کیساتھ ہی نادرا کے دفاتر میں خواجہ سرائوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا

متعدد خواجہ سرائوں نے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا دفاتر سے تفصیلات حاصل کیں

منگل جون 19:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈ کا حق دینے پر عید کی تعطیلات ختم ہونے کیساتھ ہی نادرا کے دفاتر میں خواجہ سرائوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا متعدد خواجہ سرائوں نے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا دفاتر سے تفصیلات حاصل کیں تاکہ وہ اپنے کارڈ بنوا سکیں نادرا دفاتر میں آنیوالے لوگ خواجہ سرائوں کی حیرت کی نگاہ سے دیکھتے رہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سراء یونین کی رہنماوں ببلی ،ریشم،نینالعل،بیناکماری ،سردارں نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے خواجہ سراء وں کا درینہ مسئلہ حل کرکے ایک انصاف پسندشخصیت کاثبوت دیا ہے،