ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونا تشویش ناک امر ہے نگران و زیر اعظم نوٹس لیں‘میاں مقصود احمد

منگل 19 جون 2018 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونا تشویش ناک امر ہے اسکی مکمل تحقیقات ہونی چاہیںاور اس مجرمانہ غفلت پر ملو ث افراد کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی جائے ، الیکشن کمیشن ملک میں صاف شفاف انتخابات کروانے کے لئے اقدامات کرے،اگر نادرا کی جانب سے کسی سیاسی جماعت کو ووٹرز کا ڈیٹا لیک کرکے معلومات دی گئی ہیں تو یہ الیکشن کے سارے عمل کو مشکوک بنانے کے مترادف ہے ،نگران وزیر اعظم ناصر الملک کو اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لینا چا ہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ کچھ سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ آئین سازاداروں میں پہنچنے کے لیے چورلٹیروں،ڈاکو،بھتہ خور اور دیگرجرائم پیشہ افراد کی راہ ہموار ہوجائے،اس لیے وہ مختلف حیلوں بہانوں سے آئین کے آرٹیکل 62اور63کے خلاف سرگرم ہیں۔2018کے عام انتخابات میں ایم ایم اے پورے ملک میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی