Live Updates

ڈی آئی خان، مولانا لطف الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

ہم مثبت صاف ستھری اور نظریاتی سیاست کے قائل ہیں جمعیت علمائے اسلام کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور یہی وجہ ہے آنے والے انتخابات میں نہ صرف خیبر پختونخواہ بلکہ ملک بھر سے مذہبی قوتوں کا اتحاد عوامی قوت کے روپ میں سامنے آئے گا، مولانا لطف الرحمان کا انتخابی مہم سے خطاب

منگل 19 جون 2018 19:50

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا لطف الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا اور پہلے ہی انتخابی دورے میں ضلع اسمبلی میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ضلع ممبر حکیم شاہ استرانہ کو جمعیت علمائے اسلام میں شامل کرانے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس ضمن میں یونین کونسل کڑی شموزئی میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حکیم شاہ استرانہ نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے اور جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کااعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں علاقہ استرانہ کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ ہم مثبت صاف ستھری اور نظریاتی سیاست کے قائل ہیں جمعیت علمائے اسلام کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور یہی وجہ ہے آنے والے انتخابات میں نہ صرف خیبر پختونخواہ بلکہ ملک بھر سے مذہبی قوتوں کے اتحاد ایم ایم اے ایک عوامی قوت کے روپ میں سامنے آئے گا انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت نے جہاں ملک کے اسلامی تشخص کو بحال رکھا ہو ہے وہیں اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی دینی جماعتیں ہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ استرانہ کے عوام کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کو ملنے والی پذیرائی اس علاقہ کی اعلی اخلاقی اقدار اور مذہب دوستی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کلچر اور استرانہ علاقہ کے کلچر میں زمین آسمان کا فرق ہے اور یہی وجہ ہے کہ استرانہ قوم نے ہمیشہ مذہبی قوتوں پر اپنے اعتماد کااظہار کیا انہوں نے کہا کہ حکیم شاہ استرانہ کی جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اس علاقہ کی ترقی اور سیاسی ماحول میں واضح تبدیلی میں پہلا قدم ثابت ہوگی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات