ڈی آئی خان سے مولانا فضل ا لرحمن کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 38 اور این اے 39 کے لئے منظور

منگل جون 19:50

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل ا لرحمن کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 38 اور این اے 39 ڈی آئی خان کے لئے سکروٹنی کے بعد منظور کر لئے گئے مولانا فضل الرحمن کی جگہ پر ان کے نمائندہ اسما عیل خان علیز ئی ایڈوکیٹ پیش ہوئے این اے 38 کے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج سید عارف شاہ اور این ای39 کے ایڈیشنل سیشن جج شاکراللہ خان ہیں مولانا پر کسی شخص نے کوئی اعتراض نہیںکیا سکروٹنی کے موقع پر دو نوں عدالتو ں میں جے یو آئی کے ضلعی جنر ل سیکرٹری احمد خان کامرانی ، ڈپٹی جنر ل سیکرٹر یز تحسین اللہ گنڈہ پور اور شیخ احمد علی ، قاری محمد اشرف ، جمعیت کے ضلعی سیکرٹری نشر و اشاعت حافظ محمد شا ہد ، شیخ محمود الحسن بھی مو جو د تھے ۔