ڈی آئی خان،نامعلوم ملزمان نے پنیالہ میں فائرنگ کرکے 29سالہ نوجوان کوقتل کردیا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی

منگل جون 19:50

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) نامعلوم ملزمان نے پنیالہ میں فائرنگ کرکے 29سالہ نوجوان کوقتل کردیا ‘نواب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں پل طوئے پانی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 29سالہ محمد اعجاز ولد عبدالغفورسکنہ پنیالہ کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ نواب پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پرنامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔