Live Updates

الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل کوہاٹ کی خواتین کی مخصوص خالی نشست پر عاصمہ بشیر کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

منگل 19 جون 2018 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل کوہاٹ کی خواتین کی مخصوص خالی نشست پر عاصمہ بشیر کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق شاہانہ ممتاز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مخصوص نشست سے استعفیٰ دیا تھا جسے ضلع ناظم نے منظور کر کے مزید کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا جس پر ادارے نے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ترجیحی فہرست میں موجود عاصمہ بشیر کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر/ریٹرننگ آفیسرکوہاٹ گل بانونومنتخب وومن کونسلرسے ان کے عہدے کا حلف لیں گی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وومن ڈسٹرکٹ کونسلر کوہاٹ جمیلہ پراچہ نے عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کی غرض سے اپنا استعفیٰ ضلع ناظم سے منظور کروانے کے بعد ضلع کی2 صوبائی حلقوںسے جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات