نگران وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس،،دس رکنی نگران وزرا ء کو محکمے تفویض کردئیے

اکبرجان مروت وزیرصحت اور پاپولیشن ویلفیر جبکہ محمد رشید خان وزیرجنگلات،سپورٹس اورسیاحت مقرر کردئیے گئے

منگل جون 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دوست محمد خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دس رکنی نگران وزرا ء کو محکمے تفویض کردئیے گئے ۔اکبرجان مروت وزیرصحت اور پاپولیشن ویلفیر جبکہ محمد رشید خان وزیرجنگلات،سپورٹس اورسیاحت مقرر کردئے گئے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دوست محمد خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں نگران کابینہ کے وزرا کو محکمے تفویض کردئیے گئے ہیں ۔اکبرجان مروت وزیرصحت اور پاپولیشن ویلفیر،،محمد رشید خان وزیرجنگلات،سپورٹس اورسیاحت،،،ڈاکٹر سارہ صفدروزیر سوشل ویلفیر،ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن،ہائر ایجوکیشن اور مذہبی امور،مقدس اللہ منسٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،لیبراورریونیو،،،محمد ثناء اللہ خان منسٹر مائنز اینڈ منرلز اور ٹیکنیکل ایجوکیشن،عبدالروف خان منسٹر بلدیات،ہائوسنگ،انٹرپرونشل کوارڈینیشن اور فنانس اور پی اینڈ ڈی ،،،ظفر اقبال بنگش وزیراطلاعات،ائی ٹی،انوارالحق وزیر لائوسٹاک،زراعت اورخوراک،،جسٹس اسداللہ چمکنی وزیرقانون ،فضل الہی منسٹرانرجی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مقرر کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلی دوست محمد خان کاکہنا تھاکہ تمام انتظامی سیکرٹری محکموں کے حوالے سے منسٹرز کو تفصیلی بریفنگ دیں تمام محکموں کے محاصل اوراخراجات کے حوالے سے منسٹرزکو بریفنگ دی جائے وزیر اعلی کی زیر صدارت فاٹا کے انضمام کے لیے کیبنٹ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی کمیٹی فاٹا انضمام کے حوالے سے انتظامی امور میں درپیش مسائل کا جائزہ لے گی۔ ضرورت پڑنے پر سابقہ فاٹا کے کسی بھی علاقے کا دورہ کر سکتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :