Live Updates

پاکستان تحریک انصاف پورے بلوچستان سے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی ،صوبائی بیان

منگل 19 جون 2018 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ الحمد اللہ کوئٹہ شہر سے ہمارے نامزد تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات منظور ہوچکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف پورے بلوچستان سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ شہر کے تمام نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے موقع پر ضلع کچہری اور سیشن کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہی ،انہوں نے کہا ایک منظم اور بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں جارہی ہیں، 2013 سے زیادہ تیاری ہے اور اس دفعہ پورے بلوچستان سے اچھے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے کوئٹہ شہر ، نصیر آباد ڈویژن سے کلین سوئپ کرکے آگلی صوبائی حکومت بنائیں گے تمام جماعتوں کے مقابلوں میں اچھے امیدوار کھڑے کئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام ایک دفعہ ہمیں بھی آزما کر دیکھے انشاء اللہ بلوچستان کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان مزید تجربات کا حامل نہیں ھوسکتا عمران خان اور سردار یار محمد رند کی قیادت میں بلوچستان میں ترقی کی منازل طے کریں گی اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر صوبے میں مثالی امن و امان قائم کریں گے عوام 25 جولائی کو انتخابی نشان بلے کو یاد رکھیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات