پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے سربراہ نواب میرعالی بگٹی کے کاغذات ان کی عدم موجودگی کی بناء پر مسترد

منگل 19 جون 2018 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے بگٹی قبائل کے سربراہ نواب میرعالی بگٹی کے کاغذات ان کی عدم موجودگی کی بناء پر مستردجبکہ 17امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی کی نشست پر ریٹر نگ آفیسر نے نوابزادہ گہرام بگٹی ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی ، سابق وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی سمیت 17امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلئے کاغذات منظور ہونے والے دیگر امیدواروں میں میر جلمب خان مسوری ، سابق رکن صوبائی اسمبلی میرطارق بگٹی،دین محمد مرہٹہ ،میر لیاقت بگٹی ،میرعطاللہ کلپر ،موسم بگٹی ،عبدالحق ،فقیر محمد ،عنایت اللہ ،میر احمد ،میر خان،محمد مراد ،محمد اسلم ،ولی محمد، طارق حسین شامل ہیں ۔