ضلع چنیوٹ میں الیکشن 2018کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر ان ایکشن

امیدواروں کو شاہرات پر لگے تمام بڑے پینافلیکس بورڑ فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا

منگل 19 جون 2018 20:20

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) ضلع چنیوٹ میں الیکشن 2018کے سلسہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر کی کاروائی ، امیدواروں کو شاہرات پر لگے تمام بڑے پینافلیکس بورڑ فوری طور پر ہٹانے کا حکم، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ الیکشن 2018ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کے خلاف پورے پنجاب میں سب سے پہلے چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر نے ایکشن لیتے ہوئے امیدواروں کو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام شاہرات سے بڑے بڑے بورڈ پینافلیکس خود اتروائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے اور انکے خلاف الیکشن کمیشن کو تحریری طور بھی لکھا جا سکتا ہے جس پر انکو الیکشن کمیشن نا اہل بھی کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنا تمام امیدواروں کے لیے یکساں ضروری ہے ۔