فیصل آباد میں مبینہ طور پر سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والی 20سا لہ لڑکی دم توڑ گئی

منگل 19 جون 2018 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) فیصل آباد میں مبینہ طور پر سلنڈر پھٹنے سے پراسرار طریقے جھلسنے والی 20سا لہ لڑکی الائیڈ ہسپتال کے برن سنٹر میں دم توڑ گئی تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز منصورہ آباد کی رہا ئشی 20سا لہ لڑ کی کو مل پراسراس طریقے اپنے ہی گھر کے کمرے میں آگ لگنے سے جھلس گئی تھی اہل خانہ نے پو لیس کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ کمرے میں گیس سلنڈر پھٹا اور کو مل آگ لگنے سے جھلس گئی جبکہ پولیس ذرائع کے مطا بق جس کمرے میں یہ سا نحہ رونما ہوا وہاں سلنڈر رکھنے کی کو ئی جگہ نہیں مبینہ سلنڈر پھٹنے سے کومل کا جسم 80فیصد جل گیا تھا متاثرہ لڑ کی گز شتہ روز برن سنٹر میں چل بسی پو لیس اصل حقا ئق معلوم کر نے کے لیے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :