گوجرخان سے صوبائی حلقہ پی پی 9کی امیدوار شکیلہ شوکت بھٹی کے کاغذات دُہری شہریت کی بناء پر مسترد،سابق لیگی صوبائی وزیر چوہدری ریاض کے بھائی سابق ایم این اے ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری خورشید زمان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دئیے گئے

منگل جون 20:20

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) الیکشن2018کیلئے امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ، ن لیگی سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی اہلیہ صوبائی حلقہ پی پی 9کی امیدوار شکیلہ شوکت بھٹی کے کاغذات دُہری شہریت کی بناء پر مسترد،سابق لیگی صوبائی وزیر چوہدری ریاض کے بھائی سابق ایم این اے ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری خورشید زمان کے کاغذات نامزدگی بھی رد قرار پاگئے،آئی این پی کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کے روبرو PP-9سے ن لیگی راجہ حمید ایڈووکیٹ ، فیصل بھٹی، پی ٹی آئی کے چوہدری ساجداورپاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری سرفرازجبکہ صوبائی حلقہ پی پی 8سے مسلم لیگ ن کے امیدواران راجہ علی اصغر ، چوہدری اشتیاق ، جماعت اسلامی کے راجہ جواد، پی ٹی آئی کے چوہدری جاوید کوثر ، پیپلز پارٹی کے راجہ خرم پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی درست قرارپاگئے،،قومی اسمبلی کے حلقہ NA-58سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،، ن لیگی سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور چوہدری محمد ریاض،، پی ٹی آئی کے چوہدری محمد عظیم کے کاغذات درست قرارپاگئے ہیں