عالمی ریسرچ سینٹرنے کے آئی یوکے ڈائریکٹر آئی مارک کو دو بڑے ریسرچ پراجیکٹ دے دیئے

منگل 19 جون 2018 20:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی مارک پروفیسر ڈاکٹر سید معظم نظامی نے دو بڑے ریسرچ پراجیکٹ حاصل کرلیا۔ عالمی تحقیقی مرکز دی گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سینٹرکی جانب سے کے آئی یو کے ڈائریکٹر کو ان کی پروپوزل بہترین قرار دیتے ہوئے یہ دو بڑے ریسرچ پراجیکٹ عطا کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نظامی کو یہ پراجیکٹ "آب و ہوا کی تغیر وتبدلی کے تناظر میں جنگلات اور فصل کی پیداوار کے امکانات اور کمیونٹی کی سطح پر گلاف کیلئے تعاون جیسے موضوعات پر ریسرچ کیلئے عطا کیا گیا ہے۔

اس ریسرچ کیلئے تمام مالی معاونت گلوبل چینج سٹڈی سنٹر کریگا۔ ڈاکٹر نظامی اس پراجیکٹ پر یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے تعاون سے بہت جلد کام شروع کریں گے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف سمیت طلباء نے اس اہم ریسرچ پراجیکٹ کے حصول پر ڈاکٹر معظم نظامی کو مبارکبا د پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان پراجیکٹ کی تکمیل سے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر مزید مزید مضبوط و مربوط ہونگے۔

متعلقہ عنوان :