سرکاری ملازمین نے نجی اداروں کا چارج سنبھال لیا ،ڈیوٹی ٹائم پرغذر کے بعض محکموں کے ملازمین نے اپنی مرضی سے چھٹیاں کر لیں ، عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

منگل 19 جون 2018 20:20

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) سرکاری ملازمین نے نجی اداروں کا چارج سنبھال لیا ڈیوٹی ٹائم پرغذر کے بعض محکموں کے ملازمین نے اپنی مرضی سے چھٹیاں کرنے سے عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں محکمے کے زمہ دار آفسیران کو سب کچھ پتہ ہونے کے باجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں دور دراز کے علاقوں سے اپنے مسائل کے حل کے لئے گاہکوچ انے والے سائلوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سائلوں کا کہنا ہے کہ دور دارز کے علاقوں سے جب اپنے مسائل لیکر گاہکوچ آتے ہیں تو کبھی متلقہ محکمہ کا یا تو سربراہ موجود نہیں ہوتا اگر وہ موجود ہو تو محکمہ کا ملازم نہیں ہوتا جس باعث ہمیں سخت پریشان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ادھر ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ غذر کے بعض محکموں کے افسران اور ملازمین نے نجی اداروں کے بھی چارج سنبھالنے کی وجہ سے وہ سر کاری دفتروں کو ٹائم نہیں دیتے جس کی وجہ سے سائل اپنے مسائل کے حل کے لئے کئی کئی دن ان کا انتظار کرتے ہیں اور سائل کئی دنوں تک مسائل کے حل کے لئے خوار ہوجاتے ہیں اب تو لوکل چٹھوں کی وجہ سے عوام مزید پریشان ہیں سرکاری چھٹی کا پتہ بھی چلتا ہے مگر لوکل چھٹی کا پتہ بھی نہیں چلتا جس سے دور دراز کے علاقوں سے انے والے سائلوں کو سخت مشکلات اور کرایہ کی مد میں اضافی رقم کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے اپنی مرضی سے سرکاری دفتروں کو بند کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اورایسے ملازمین جو سرکاری نوکری کے ساتھ ساتھ نجی اداروں میں کام کرتے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :