غذر کے بالائی علاقوں میں اشیاء خوردنی کی ہوشربا قیمتوں نے عوام کو پریشان کردیا

انتظامیہ کی نااہلی اور لاپروہی کی وجہ سے ضلع بھر بلیک میں پٹرول اور ڈیزل کی فروخت ،کوئی کارروائی نہ کی گئی

منگل 19 جون 2018 20:20

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) غذر کے بالائی علاقوں میں ایک طرف اشیاء خوردنی ہوشربا قیمتوں نے عوام کو پریشان کیا ہے تودوسری طرف غذر انتظامیہ کی نااہلی اور لاپروہی کی وجہ سے ضلع بھر بلیک میں پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی غذر کی چاروں تحصیلوں میں پٹرول اور ڈیذل بلیک میں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے عید کے دنوں میں پٹرول بلیک میں فروخت کرنے والے کانداروں کی چاندی ہوگئی اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا غذر کے پڑول پمپوں سے ان دکاندروں نے عید سے قبل ہزاروں لٹر پٹرول اور ڈیذل اٹھا لیا تھاانتظامیہ کی خاموشی سے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور لوٹ مار کرنے والوں کو کوئی لگام دینے والا نہیں غذر کی تحصیل پونیال اور اشکومن کے درجنوں دکانوں میں پڑول اور ڈیذل کھلے عام فروخت ہورہا ہے اور دکانداروں کے لئے یہ ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے غذر ایک ایسا ڈسٹرکٹ ہے جہاں نہ تو پٹرولیم مصنوعات کھلے عام بلیک میں فروخت ہوتا ہے مگر انتظامیہ کے بڑے صرف اپنے دفتروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور مسافرگاڑیوں کی چھتوں پر پڑول کے کینوں میں پٹرول بھر دیا جاتا ہے جو کسی بھی وقت کوئی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ غذر کی چاروں تحصیلوں میں پٹرول پیمپوں میں پٹرول اور ڈیذل کا اتنا سٹاک نہیں ہے جتنا سٹاک بلیک میں کاروبار کرنے والے افراد نے کیا ہے اور وہاں پے کھلے عام پٹرول ایک سو اور ڈیذل ایک سو بیس روپے میں فروخت کیا جارہا ہے مگر غذر کی انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے اور لوٹ مار کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،،،

متعلقہ عنوان :