Live Updates

عمران خان نے ریحام خان کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی کی

ریحام خان کو سنجیدہ ہو کر شادی کی آفر کی تھی مگر عمران خان نے ان سے شادی کرکے میرا حق مارا: نبیل گبول

muhammad ali محمد علی منگل 19 جون 2018 20:25

عمران خان نے ریحام خان کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی کی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 جون 2018ء) نبیل گبول کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی کی، ریحام خان کو سنجیدہ ہو کر شادی کی آفر کی تھی مگر عمران خان نے ان سے شادی کرکے میرا حق مارا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ریحام خان تنازعے پر اب پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ریحام خان کے معاملے میں ان کے ساتھ زیادتی کی۔

نبیل گبول کہتے ہیں کہ ریحام خان کو سنجیدہ ہو کر شادی کی آفر کی تھی مگر عمران خان نے ان سے شادی کرکے میرا حق مارا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی سیاسی جماعتیں اور ان کے رہنما اپنے بنیادی مقاصد سے ہٹ گئے ہیں اور ان کامقصد صرف اور صرف کرسی کا حصول ہے اور اس میں میڈیا ہاؤسز نے بھی کچھ کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک میڈیا ہاؤس دیکھتے ہی دیکھتے نواز شریف کی مخالفت سے ہٹ کر عمران خان کا مخالف ہوگیا ہے۔ پہلے سب کی توجہ نواز شریف کی طرف تھی اور اب نواز شریف نے پتہ نہیں کیا گیم چلائی ہے کہ توجہ عمران خان کی طرف ہوگئی ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ افتخار چودھری نے جو عمران خان کے خلاف درخواست دائر کی ہے اس کے ثبوت موجود ہیں۔ نبیل گبول نے زلفی بخاری کی حمایت میں بولتے ہوئے کہا کہ اس نے ایسا کون سا گنا ہ کردیا ہے کہ سارا میڈیا اس کے پیچھے پڑ گیا ہے اور اس کے پیچھے پڑنے کا مقصد عمران خان کے پیچھے پڑنا ہی ہے۔

نبیل گبول نے کہا کہ میں نے ریحام خان کو سنجیدہ ہو کر شادی کی آفر کی تھی مگر عمران خان نے میرے ساتھ زیادتی کی اس کو شادی کے لیے پروپوز میں نے کیا لیکن شادی عمران خان نے کر لی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات