سیدناصر حسین شاہ کے صوبائی حلقہ کی نشست پی ایس 25 سے کاغزات نامزدگی بحال ہوگئے

عمران خان تبدیلی کے دعوے کرتے کیں لیکن آپنے کارکنوں کو ٹکٹیں نہیں دی،سیدناصر حسین شاہ کی گفتگو

منگل جون 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) سیدناصر حسین شاہ کے صوبائی حلقہ کی نشست پی ایس 25 سے کاغزات نامزدگی بحال ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی و سابق صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جانچ پڑتال کے دوران مجھ پربے بنیاد الزامات لگائے گئے، بے بنیاد الزامات تاخیری حربے ہوتے ہیں،الزامات غلط ثابت ہونے پر جزا اور سزا کا بھی عمل ہونا چاہیئے،ضلعی چیئرمین اسلم شیخ مہربان دوست ہیں ابھی غصہ میں ہیں منانے کی کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نشست پی ایس 25پر کاغذات نامزدگی بحالی کے بعد میڈیا س گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مز ید کہنا تھا کہ متحدہ قومی مومنٹ منتشر ہوگئی ہے اب وہ دور نہین کے دھاندلی ہو سکے، رینجرز اور پولیس نے کراچی کا امن بحال کیا ہے، پیپلزپارٹی کراچی سے بھی کامیاب ہوگی،پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں،خان صاحب نے کارکنوں سے بھی یوٹرن لے لیا، خان صاحب خود دھرنا دیتے ہیں کارکن انکے خلاف دھرنا دیں تو وہ مانتے نہیں ہیں،،،عمران خان تبدیلی کے دعوے کرتے کیں لیکن آپنے کارکنوں کو ٹکٹیں نہیں دی،،پنجاب میںپیپلزپارٹی کو کچھ مشکلات ضرور ہیں لیکن جو امیدوار ہیں وہ اچھی شہرت کے حامل ہیں کامیاب ہونگے۔