سکھر میں ورکرز کنویشن میں جیالوں کی بے صبری کھانے پر ٹوٹ پڑے

منگل 19 جون 2018 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) سکھر میں ورکرز کنویشن میں جیالوں کی بے صبری, کھانے پر ٹوٹ پڑے تفصیلات کے مطابق روہڑی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ورکز کنونشن اورعید ملن پارٹی میں جیالے اس وقت بے صبرے ہوگئے جب خورشید شاہ نے اپنی تقریر کے آخری الفاظ ادا ہی کیے تھے کہ کھانا دیکھ کر جیالوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور وہ کھانے پر ایسے ٹوٹ پڑے جیسے کوئی فوج دشمن کی فوج کو شکست دینے کے بعد ان کے ساز وسامان پر ٹوٹ پڑتی ہے جیالوں کی اس بے صبری کے دوران کسی کے حصے میں بوٹیاں آئیں کسی نے سالن پر ہاتھ صاف کیے تو کسی کو صرف روکھے چاول ہی مل سکے جبکہ کئی کو تو ایک نوالہ بھی نصیب بھی نہیں ہوا اور ان کی چھینا جھپٹی کے دوران کھانا زمین پر گرتا رہا مگر کسی نے اس کا احساس تک نہ کیا جبکہ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما اپنے کارکنوں کو حسرت بھری نظروں سے دیکھتے رہے