سکھر،الیکشن کمیشن کی جانب سے ہائی کورٹ میں اپیل ٹربیونل قائم کردیا گیا

منگل جون 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے ہائی کورٹ میں اپیل ٹربیونل قائم کردیا گیاہے ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگی فارم مسترد ہونے والے امیدوار جسٹس فہیم احمد صدیقی کی عدالت میں اپیل دائر کرسکیں گے، 20 قومی اسمبلی کی نشتوں،این اے 196 سے این اے 217 تک کی درخواستیں اپیل ٹربیونل میں جمع کرائی جاسکیں گی،،صوبائی اسمبلی کی 46 نشستوں،پی ایس 1 سے پی ایس 46 تک کی اپیل سندھ ہائی میں قائم اپیل ٹربیونل میں جمع کی جاسکیں گی،زرائع کے مطابق امیدوار اپیل ٹربیونل میں درخواستیں کل سے جمع کرائی جاسکیں گے۔