Live Updates

�) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی شفاف انتخابات کیلئے تمام اداروں کا غیر جانبدار ہونا لازم ہے ‘چوہدری محمدسرور

عام انتخابات میں تاخیر نہیں بروقت انعقاد چاہتے ہیں ‘عمران خان پاکستانی عوام کے ووٹ کی طاقت سے وزیر اعظم منتخب ہونگے

منگل 19 جون 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ملک میں شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرہ سمیت تمام اداروں کا غیر جانبدار ہونا لازم ہے ،ہم عام انتخابات میں تاخیر نہیں بروقت انعقاد چاہتے ہیں ،عمران خان پاکستانی عوام کے ووٹ کی طاقت سے وزیر اعظم منتخب ہوں گے ،ہماری سب سے بڑی طاقت پاکستان تحر یک انصاف کے کارکنان ہیں جن کو ہم ساتھ لیکر ہی چلیں گے ۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے اپنی سیاست موت مر رہی ہے اور اب آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کا وزیر اعظم بننے اور تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنے اقتدار کے دوران ملک کو لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کے جو بھی دعوے کیے وہ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں اور آج بھی ملک میں لوڈشیڈ نگ اس بات کا ثبوت ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر نے کے سواکچھ نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے بھی حکمرانوں کی کر پشن او ر لوٹ مار کے خلاف فیصلے آئے ہیں اور عام انتخابات میں عوامی عدالت کا فیصلہ بھی کر پٹ حکمرانوں کے خلاف ہی آئیگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات