ْوزیراعلی خیبرپختونخوا کاسوات میں سوزوکی پک اپ دریائے سوات میں گرنے کے واقعے پراظہارافسوس

منگل جون 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے بحرین سوات میں سوزوکی پک اپ دریائے سوات میں گرنے کے واقعے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔واضح رہے کہ بحرین میں سوزوکی میںسات افراد سوار تھے جن میں سے چار لاپتہ جبکہ دو افراد جاںبحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کر تے ہوئے دُعا کی کہ الله تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دُعا کی ۔انہوںنے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی وہ زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین انتظامات کرے اور اس واقعے کی رپورٹ پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :