الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں عام انتخابات2018کی انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کے لئے 111 مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دیدیں

منگل 19 جون 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں عام انتخابات2018کی انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کے لئے 111مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دیدیں ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مانیٹرنگ ٹیمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کرینگی ۔عام انتخابات2018کا انعقاد 25جولائی کو ہوگا ۔