نیب نے سرکاری خزانے کو ساڑھے 6کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملوث این آئی سی ایل کے سابق مینیجر شہاب صدیقی کو گرفتار کرلیا

منگل جون 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) قومی احتساب بیورو نے سرکاری خزانے کو ساڑھے 6کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملوث این آئی سی ایل کے سابق مینیجر شہاب صدیقی کو گرفتار کرلیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضوان سومرو کے مطابق ملوث کے دیگر 13ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم شہاب صدیقی این آئی سی ایل انویسٹمنٹ بورڈ کا ممبر تھا جس کی کی ملی بھگت سے سال2008-9 کے درمیان داؤد انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں 10کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ۔یہ سرمایہ کاری مکمل طور پر غیر قانونی تھی ۔جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان اٹھا نا پڑا ۔گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :