حلقہ این اے 102 سے طلال چوہدری اور ان کے بھائی بلال بدر کے کاغذات نامزدگی منظور

منگل 19 جون 2018 21:00

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) جڑانوالہ حلقہ این اے 102 سابق وزیر مملکت طلال چوہدری اور ان کے بھائی بلال بدر چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 102 سے سابق وزیر مملکت طلال چوہدری اور ان کے بھائی بلال بدر چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کے مطابق طلال چوہدری کی فیملی نے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس میں طلال چوہدری کی ممکنہ نااہلی کا فیصلہ آنے پر ان کے بھائی بلال بدر چوہدری کو حلقہ این اے 102 سے الیکشن لڑوا کر کامیاب کروایا جائے گا۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ طلال چوہدری اور ان کی فیملی کے مابین سیاسی سردجنگ بھی جاری ہے۔ جس کی بناء پر سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کے حقیقی چچا سابق صوبائی وزیر اوقاف اکرم چوہدری نے بھی حلقہ این اے 102 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی مہم آغاز کر دیا ہے۔اکرم چوہدری کی انتخابی مہم کے دوران طلال چوہدری کو حلقہ میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔