کیسکونے صوبہ کے تمام علاقوںمیں نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشنز منقطع کرنے کافیصلہ کر لیا

منگل 19 جون 2018 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے صوبہ کے تمام علاقوںمیں نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشنز منقطع کرنے کافیصلہ کیاہے جہاں صارفین کی جانب سے بلوں کی مدمیں وصولی نہیں ہورہی اور وہ اپنے ذمہ بقایاجات بھی ادا ئیگی میں ناکام رہے ہیں ۔اس سلسلے میں کیسکونے تمام سرکاری ونجی اداروں سے واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم کاآغاکردیاہے جس کے تحت تمام نادہندگان کے بجلی کنکشنزفوری طورپر منقطع کردئیے گئے ہیں اوراس سلسلے میں پہلے ہی تمام نادہندگان کو نوٹسز بھی جا ری کر دیئے گئے ہیں لیکن تا حال نا دہندگان کی جا نب سے ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

لہٰذا کیسکونے صوبہ میں موجودتمام سرکاری، نجی نادہندگان کے بجلی کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کرناشروع کردئیے ہیںجو اب تک اپنے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیسکوبذات خودبجلی خریدنے اوربیچنے والی ایک کمپنی ہے جوبغیرادائیگی کرنے والے کسی بھی صارف کو بجلی فراہم نہیں کرسکتی ۔صارفین کوبجلی فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کیسکوخریدی گئی بجلی کی بروقت ادائیگی کرے جو صرف اورصرف تمام صارفین کی جانب سے بلوں کی ادائیگی کی صورت میں ممکن ہے۔

اسی لئے کیسکو اپنے تمام نادہندہ صارفین خصوصاً زرعی صارفین سے اپیل کر تی ہے کہ وہ اپنے بل مقررہ وقت پر اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمے تمام واجب الادابقایاجات فوری طورپراداکریں۔بصورت دیگر نادہندہ صارف کے بجلی کنکشنز منقطع ہونے کی صورت میں کیسکواُن کے کسی بھی نقصان یا زحمت کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :