دونوں ہاتھوں سے ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، متحدہ مجلس عمل ملک کی سب سے بڑی پارلیمانی قوت ثابت ہوگی، راشد سومرو

منگل جون 21:20

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) ایم ایم اے سندھ کے صدر علامہ راشد محمودسومرو نے کہا ہے کہ دونوں ہاتھوں سے ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے متحدہ مجلس عمل ملک کی سب سے بڑی پارلیمانی قوت ثابت ہوگی تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر علامہ راشد محمودسومرونے کہاہے کہ دونوں ہاتھوں سے ملک کے خزانے کو لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گاایم ایم اے ملک کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی ثابت ہوگی انہوں نے ان خیالات کااظہار متحدہ مجلس عمل ضلع جیکب آبادکے صدر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاوفد میں حافظ میر محمد بنگلانی ،عبدالباسط شاہ ،حاجی عباس بنگلانی ،جے ٹی آئی سندھ کے جنر ل سیکریٹری حماد اللہ انصاری شامل تھے ،علامہ راشد محمود سومرونے کہاکہ ایم ایم اے کے پی کے اور بلوچستان کے بعد سندھ اورپنجاب میں بھی مثالی کامیابی حاصل کرکے سیاسی پنڈتوں ،جاگیرداروں اوروڈیروں کو ٹف ٹائم دے گی ایم ایم اے صالح ااور متبادل قیادت فراہم کرے گی دینی جماعتیں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم پر ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اوراتحاد امت کے لیے متحد ہوئی ہے ،انہوںنے کہاکہ بیرونی قرضوں،امداد کے بجائے خودانحصاری کی بنیاد پر معاشی ترقی اورخوشحالی لائیں گے ،انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اوران کی جان ومال اورعبادت گاہوں کی حفاظت کے حق فراہم کرنے کی ضمانت دیتے ہیں ،انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے ،،فلسطین سمیت پوری دنیاکے مظلوم لوگوں کی آزادی جدوجہد کے لیے آوازاٹھائیں گے اس لیے عوام کو چاہیے کہ ایم ایم اے انتخابی نشان کتاب پر مہر لگاکر کامیاب کریں۔