ضلع لورالائی میں پولیس کانسٹیبل نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی

منگل جون 21:20

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس کانسٹیبل نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی کے تحصیل میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل ظاہر خان نے پولیس اسٹیشن کے تفتیشی روم میں سرکاری رائفل سے فائرکرکے خودکشی کرلی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :