متحدہ مجلس عمل ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا واحد حل ہے، رضا احمد شاہ

منگل 19 جون 2018 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا واحد حل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل کے امیدوار این اے 60 و پی پی 17 نائب امیر جماعت اسلامی رضا احمد شاہ نے یونین کونسل 28 کی صافی برادری کی جانب سے ان کی حمایت کرنے کی تقریب میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا اور ستر سالوں سے اس میں اسلامی نظام نہ قائم ہو سکا لیکن اب وہ دن دور نہیں جب متحدہ مجلس عمل عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آ کر ملک میں اسلام کا نفاذ کرے گی ۔

چور بازاری کا خاتمہ ہو گا ۔امن و امان کا قیام اور ملک کو حقیقی ترقی کی جانب گامزن کریں گے ۔اس موقع پر صافی برادری کے معززین حاجی اکبر خان صافی،حاجی متین خان صافی ،حاجی امیر اسلام صافی ،اور علی گل خان صافی اور سبز علی نے اپنی پوری برادری سمیت رضا احمد شاہ کی حمایت کا اعلان کیا اور دعائے خیر بھی کی گئی