پی بی 42خاران کی نشست پر کاغذات جمع کرنے والے 30امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

28امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے

منگل 19 جون 2018 21:30

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) پی بی 42خاران کی نشست پر کاغذات جمع کرنے والے 30امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پر فیصلہ سنایا گیا جس میں 28امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائیس ریٹرننگ آفیسر نے دوہری شہریت رکھنے والے بی این پی کے میر اکرم بلوچ کے بھی کاغذات بھی مسترد کر دئیے پی بی بیالیس خاران کے ریٹرنگ آفیسر کے پاس بی این پی کے رہنما و سابق سینٹر ثنا بلوچ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اکتوبر دو ہزار دو کو میر شعیب نوشیروانی کے مد مقابل ایک امیدوار نے جعلی ڈگری کیس پر اعتراض دائر کی تھی اس دوران بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت تھی کہ دو ہزار پانچ کو خاران میں بطور صوبائی وزیر داخلہ بی اے کا امتحان دیا جبکہ دو ہزار دو کا کیس الیکشن ٹریبونل میں زیر سماعت تھا ریٹرنگ آفیسر پی بی بیالیس خاران محمد قاسم کاکٹر نے فیصلہ سناتے ہوئے خاران کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کاغذات جمع کرنے والے سابق وفاقی وزیر جنرل عبدالقادر بلوچ/ سابق صوبائی وزرہ میر عبدالکریم نوشیروانی/ڈاکٹر سردار حسین بلوچ/ سمیت متختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواراں ڈاکٹر اسحاق بلوچ/ میر آحمد نواز محمد حسنی/ سردار عطا اللہ دھہیانی /میر اسماعیل پیرکزئی /سردار جلیل سرگلزئی/احسان ملنگزئی/ حافظ جمال ناصر/ شیرباز ساسولی سمیت تیس امیدواروں میں سے 28 امیدواروں کے کاغذات درست جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار شعیب نوشیروانی اور دوہری شہریت رکھنے والے بی این پی کے ایک رہنما میر اکرم بلوچ کی بھی کاغذات نامزدگی مستر د کر دئیے۔