جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے پی ایس 22 پنوں عاقل پر سردار علی گوہر خان مہر کو ٹکٹ جاری کردیا

منگل 19 جون 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس (جی ڈی ای) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے پی ایس 22 پنوں عاقل پر سردار علی گوہر خان مہر کو جی ڈے اے کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سردار علی خان گوہر نے پیر صاحب پگارا نے درگاہ شریف پیر جو گوٹھ میں ملاقات کرکے گھوٹکی کے صورتحال سے آگاہ کیا تھا اس موقع پر پیر صاحب پگارا نے نے انہیں جی ڈی اے کی جانب سے پی ایس 22 پنوں عاقل پر الیکشن میں حصہ لینے کو کہا اور ٹکٹ بھی جاری کیا جس پر سردار علی گوہر خان مہر نے جی ڈی اے کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پیر صاحب پگارا کو یقین دلایا کہ وہ بھرپور مقابلہ کروں اور سیٹ جیتیں گے جس پر پیر صاحب پگارا نے انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔