لیاقت آباد ڈاک خانے کے قریب گھر سے خاتون کی گلہ کٹی لاش برآمد

منگل 19 جون 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد ڈاک خانے کے قریب گھر سے خاتون کی گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق 50سالہ فتح حبیبہ کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مکان نمبر 1/490 میں ایک سال قبل بھی اسی خاتون کو زخمی کیا گیا تھا ۔پولیس کے مطابق گھر میں کوئی واردات نہیں ہوئی ، قتل ذاتی دشمنی لگتی ہے ۔ واردات کے وقت گھر میں خاتون اکیلی تھی تفتیش کررہے ہیں ۔ شوہر اور بچوں کے گھر آنے پر واردات کا علم ہوا ۔

متعلقہ عنوان :