بلوچستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کے کاغذات نامزدگی مسترد

منگل 19 جون 2018 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) بلوچستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی کاغذات نامزدگی مسترد تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سابقہ صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کے کاغذات ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیئے کیونکہ حاجی علی مدد جتک کو ایک کیس میں پانچ سال کی سزا ہوئی تھیں جو ابھی تک پوری نہیں ہوئی ،حاجی علی مدد جتک نے ’’این این آئی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف ٹریبونل میں اپیل دائر کریں گے وہ حلقہ 31سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :