نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ کاعید کی تعطیلات کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بڑے سرکاری ٹرثری ہسپتالوں کا اچانک دورہ

منگل 19 جون 2018 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ نے عید کی تعطیلات کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بڑے سرکاری ٹرثری ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا۔ جس میں سول ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال، شیخ زید اسپتال اور، ٹراما سینٹر میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہولیات کی فراہمی کی بارے میں دریافت کیا جہاں پر مریضوں اور ان تیمارداروں نے بتایا کہ صحت کے شعبہ میں پائیداراصلاحات سے انقلابی تبدیلی آرہی ہے عوام کی خوشحالی کیلئے صحت پر توجہ بہت ضروری ہے،صوبے کے ہسپتالوں میں ہیلتھ کلچر بدل چکا ہے۔

بنیادی اوردیہی مراکزمیں ادویات کی فراہمی اور سہولتوں میں بہتری کا تناسب بڑھ رہا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مفتی محمود اسپتال کچلاک کا اچانک دورہ کیا جہاں پر اسپتال کو بند پاکر انہوں نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں اور احکامات دیتے ہوئے کہاکہ اسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے انھوں نے بتایا کہ لوگوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے کسی غفلت اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ زیں صوبائی وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال زیارت کے ڈی ایچ او ڈاکٹر نعیم زرکون سے خصوصی ٹیلیفونک رابطہ ہونے پر ہسپتال کے عملے الرٹ رکھنے کی ہدایات، واضح رہے زیارت ایک تفریحی مقام ہے عید کے دنوں میں دور درازعلاقوں سے سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں جس پر نگران صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال زیارت کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور تاکید کی کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو طبی سہولیت ہر ممکن طور پر کی جائیںجبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر نعیم زرکون نے وزیر صحت کے اس حکم کو بجا لاتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت میں اسٹاف کی حاضری کو ممکن بنایا۔

متعلقہ عنوان :