Live Updates

ملک کے تمام طبقات پی ٹی آئی کو پسند کرتے ہیں،ہم ملک میں بدعنوانی اور اقربا پروری کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، خرم شیر زمان

منگل 19 جون 2018 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری خرم شیر زمان نے کراچی سے جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت ایک انتہائی اہم سیاسی عمل سے گزر رہی ہے۔ قومی و صوبائی حلقوں میں الیکشن لڑنے کے لیے پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں، انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے تمام رہنما ایک بھرپور سیاسی مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ پی ٹی آئی کا بہترین انتخاب ثابت ہوں گے اور ہمارے سیاسی مخالفین کو انتخابات میں ہرا کر کامیاب ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

ملک کا نوجوان طبقہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہے۔ ملک کے تمام طبقات پاکستان تحریک انصاف کو پسند کرتے ہیں۔

ہم ملک میں بدعنوانی اور اقربا پروری کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم ملک میں امن و امان، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں کوئی بے روزگار، فاقہ مست اور بدحال نہ ہو۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کراچی سے الیکشن لڑ کر ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ پورے ملک کے عوام چیئرمین عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جن امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں، وہ سب الیکشن کی تیاریاں کریں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ بد ترین شکست کے لیے تیار رہیں۔ انتخابات کے بعد کرپشن کے بد ترین کرداروں کے انجام کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے گا۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات