بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے اہم ترین خبر آگئی،بیگم کلثوم نواز کو ہوش آگیا

وینٹی لیٹرپر جانےکے بعد ایک باربیگم کلثوم نوازنے آنکھیں بھی کھولیں،ڈاکٹرز ذرائع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل جون 23:00

بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے اہم ترین خبر آگئی،بیگم کلثوم نواز کو ہوش ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 جون 2018ء) :بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے اہم ترین خبر آگئی،بیگم کلثوم نواز کو ہوش آگیا۔ڈاکٹرز ذرائع کے مطابق وینٹی لیٹرپر جانےکے بعد ایک باربیگم کلثوم نوازنے آنکھیں بھی کھولیں۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔

جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔کچھ دیر پہلے تک کی اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خراب تھی اور بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے چاہنے والوں کے لیے اہم ترین خبر آگئی،بیگم کلثوم نواز کو ہوش آگیا۔

ڈاکٹرز ذرائع کے مطابق وینٹی لیٹرپر جانےکے بعد ایک باربیگم کلثوم نوازنے آنکھیں بھی کھولیں ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے اعضاءرئیسہ ٹھیک کام کررہےہیں۔یا درہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ کلثوم نوازکی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

وینٹی لیٹرکوابھی نہیں ہٹارہے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال زیادہ نہیں بگڑی،کوئی بہتری بھی نہیں آئی۔ایک اور ریویو کیا جائےگا،وقت نہیں دےسکتے۔انکا مزید کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر تیار کی جائے گی،فی الوقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔