بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک، نوازشریف او ر مریم نواز کی قوم سے دعائوں کی اپیل

منگل 19 جون 2018 23:40

بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک، نوازشریف او ر مریم نواز کی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک بتائی گئی ہے جب کہ نواز شریف اور مریم نواز نے قوم سے کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک جب کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کے لئے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔ دوسری جانب ڈاکٹرز نے کہا کہ ونٹی لیٹرز پر جانے کے بعد ایک بار بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں بھی کھولیں اور ان کے اعضائے رئیسہ ٹھیک کام کر رہے ہیں ۔