نہ استعفیٰ دیا نہ کوئی ایسا ارادہ ہے ، نگران وزیرداخلہ

منگل 19 جون 2018 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے اپنے استعفے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اعظم خان نے کہا کہ میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے میں بخوبی نبھائوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس سے بھی فون آیا لیکن میں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ۔ نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ جو ایک شخص کا نام 26 منٹ میں ایک شخص کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی بات کی گئی وہ بلا تحقیق کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ نہ میں نے کوئی استعفیٰ دیا نہ ایسا کوئی ارادہ ہے ۔