ترجمان وزارت داخلہ نے نگران وزیر داخلہ اعظم خان کے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کردی

منگل 19 جون 2018 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) ترجمان وزارت داخلہ نے نگران وزیر داخلہ اعظم خان کے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو نگران وزیر داخلہ اعظم خان کے استعفے کی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ نگران وزیر داخلہ کے استعفے سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت ہیں ، ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔

متعلقہ عنوان :